اسلام آباد(پی این آئی) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی ترجمان سائرہ بانو نے جنرل نشست پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگاڑا نے سائرہ بانو کو جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کی ہدایت کی ہے، سائرہ بانو این اے 210 پر ٹنڈو آدم پر جی ڈی اے کی امیدوار ہوں گی۔
سائرہ بانو اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے روشن جونیجو کا مقابلہ کریں گی، وہ حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کرینگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں