موٹر سائیکل پر موبائل اور پرس چھیننے والا گروہ پکڑا گیا

لاہور ( آئی این پی) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن15 پر موصول ہونے والی کال پر موٹر سائیکل پر موبائل اور پرس چھیننے چھیننے والا گروہ پکڑوا دیا۔سیف سٹیز ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل سوار سنیچرز نے شہری سے موبائل چھیننے کی کوشش کی،افراتفری میں سنیچرز موٹر سائیکل سے گر گئے اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اتھارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ملتان روڈ ڈھولنوال سے شہری کی سنیچنگ بارے کال موصول ہوئی،سیف سٹی ٹیم نے تھانہ نواں کوٹ اور تھانہ ملت پارک پولیس کو فوری روانہ کیا۔ترجمان نے بتایا کہ سیف سٹی کی نشاندہی پر پولیس نے 2 سنیچرز کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت رحمن اور زمان کے نام سے ہوئی جن کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں