گجرات(آئی این پی)مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ق لیگ کی ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی،گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ شریف برادران کی گھر آمد پر سیاسی بات نہیں صرف گپ شپ ہوئی تھی، مسلم لیگ ق کی ابھی تک کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ہے،
پاکستان میں ہر وقت کوئی نہ کوئی لاڈلہ رہا ہے، الزام لگانے والے بھی لاڈلے رہے ہیں جن پر الزام لگ رہا ہے وہ بھی لاڈلے رہے ہیں، الیکشن تاخیر سے ہونیکی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہر سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنیکا موقع ملنا چاہیے،چوہدری سالک کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہی چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدرات سے ہٹانے کی کوشش کرتے رہے، پرویز الہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنا چاہتے تھے لیکن پھر خود ہی چھوڑ کر چلے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں