27 دسمبر سے مہم شروع

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی نے 27 دسمبر سے باضابطہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔۔ شرجیل میمن، شیری رحمان، شازیہ مری، ناصر حسین شاہ اور دیگر رہنماؤں نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ پیپلز پارٹی اپنی انتخابی مہم 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش سے شروع کرے گی، بلاول بھٹو زرداری چاروں صوبوں میں الیکشن مہم کی قیادت کریں گے۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی کا انتخابی منشور تیار ہے، جلد اعلان کر دیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں