میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن ۔۔۔۔ چیف الیکشن کمشنر نے میڈیا کو بتا دیا

اسلام آباد(آئی این پی )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول تیار ہے، میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات خوش گوار رہی، خبر دینے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں، ہم نے دو رپورٹس بنائی ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد کا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے، بڑے بڑے برج الٹ گئے، ڈی سی اسلام آباد کے حوالے سے تمام معاملات کو دیکھا گیا۔میڈیا لڑاکر خوش ہوتا ہے ریٹنگ جو ملتی ہے ، پاکستان میں میڈیا مضبوط ہوگیا ہے جو اچھی بات ہے،بطور چیف الیکشن کمشنر کسی قسم کا پریشر نہیں لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں