واشنگٹن (پی این آئی) امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا گیا ہے۔۔۔۔ فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کی جان خطرے میں ہے۔۔۔۔امریکا سے کراچی پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے جسم پر پہلے سے زیادہ زخم تھے۔۔۔۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ملاقات کو بہت مختصر رکھا گیا، 8 گھنٹے کا وزٹ تھا، اس میں سے ملاقات کے لیے صرف 3 گھنٹے ہی مل سکے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں