چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے؟

اسلام آباد ( آئی این پی )سپریم کورٹ نے بینچز کی تشکیل کے لیے قائم 3 رکنی ججز کمیٹی کے 7 دسمبر کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کے دوران دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل دے دیے گئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی چھٹیوں کے دوران کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔اعلامے میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران 18 سے 22 دسمبر تک اسلام آباد، کوئٹہ اور کراچی میں ایک ایک بینچ کام کرے گا، اسلام آباد میں جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمات سنے گا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ کا حصہ ہوں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ چھٹیوں کے دوران 26 سے 29 دسمبر تک اسلام آباد میں کوئی بینچ دستیاب نہیں ہوگا، 26 سے 29 دسمبر تک پشاور اور کراچی رجسٹری میں ایک ایک بینچ مقدمات سنے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں