عمران خان کونسا وعدہ کرکے مُکر گئے؟ پرویز خٹک کا بڑا انکشاف

پشاور(پی این آئی) سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان مجھ سے وزارت داخلہ کا وعدہ کرکے مکر گئے تھے۔

انہوں نےکہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک جھوٹے شخص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے صدر پاکستان بننےکی پیشکش کی تھی، جسے میں نے ٹھکرا دیا۔ نوشہرہ سے اپنے رشتے داروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو بھی سیٹ جیت سکتا ہے اس کو ٹکٹ دیں گے، چاہے وہ ان کےگھر سے ہو۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیر دفاع رہنے والے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جب ہم نے جنرل باجوہ کو توسیع کی پیشکش کی اس وقت تک دیر ہوچکی تھی اور پانی سر سے اونچا ہوچکا تھا، جنرل باجوہ کو غیرمعینہ مدت تک کی توسیع کی پیشکش کی بات درست نہیں۔ قبل ازیں پشاور میں ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویزخٹک نے کہا کہ الیکشن میں جہاں میں ہوں گا وہاں جیت ہماری ہوگی، پرویزخٹک کا صفایا کوئی نہیں کرسکتا، نوشہرہ کے سات نشستوں کو جیت دیکھ کر دکھائوں گا۔ پرویزخٹک کاکہنا تھا کہ پارٹی رجسٹرڈ ہوگئی ہے، جلد منشور لوگوں کے سامنے رکھ دیں گے۔

روزانہ کی بنیاد پر لوگ پی ٹی آئی پی میں شامل ہورہے ہیں ،دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری ہے۔ انتخابات نزدیک ہیں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں، تمام سیاسی قائدین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، کئی قائدین سے ملاقاتیں بھی کی ہیں اضلاع کی سطح پر انتخابی اتحاد کرینگے، منشور تیار ہوچکا ہے جکد ہی اعلان کرینگے، الیکشن کمیشن میں پارٹی کی رجسٹریشن کی وجہ سے مصروف تھے، نوشہرہ سے پرویز خٹک کا صفایا کرنا اتنا آسان نہیں، ہماری محنت اور جدوجہد ہے جو کوئی ختم نہیں کرسکتا، پی ٹی ائی کو چیلنج کرتا ہوں کہ نوشہرہ کی تمام نشستیں جیت کر دکھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں