راولپنڈی (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں راولپنڈی کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آ گئے۔ حنیف عباسی اور ناصر بٹ نے ایک ہی حلقے سے ٹکٹ مانگ لیا۔
ن لیگ میں جنگ چِھڑ گئی!#PublicNews #PublicUpdates #PMLN pic.twitter.com/eXQnSn686R
— Public News (@PublicNews_Com) December 8, 2023
راولپنڈی شہر کے دوسرے حلقے کے لیے دانیال چوہدری اور سجاد خان کی لابنگ جاری ہے۔حنیف عباسی نے ضیاء اللہ شاہ کے لیے صوبائی نشست کا ٹکٹ مانگ لیا۔نوازشریف کے دستِ راست ناصر بٹ نے قومی و صوبائی دونوں نشستوں کے لیے ٹکٹ مانگ لیا۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے راولپنڈی کے امیدواروں کو لاہور طلب کر لیا۔این اے 102 فیصل آباد سے بھی طلال چوہدری اور نواب شیر وسیر ٹکٹ کے خواہمشند ہیں۔ نواب شیر وسیر نے ن لیگ کی ٹکٹ کے حصول کے لیے پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات بھی کی ۔شہباز شریف نے نواب شیر وسیر کو کہا کہ آپ کو وعدے کے مطابق ٹکٹ ملنا چاہئیے۔ ذرائع کے مطابق طلال چوہدری حلقہ چھوڑنے کو تیار نہیں۔طلال چوہدری کو سینیٹر بنانے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نواب شیر وسیر نے صوبائی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا۔ اس متعلق حتمی فیصلہ نوازشریف کریں گے۔
اس کے علاوہ 2022 میں منحرف ہونے والے پی ٹی آئی کے چند سابق ایم این ایز کو پاکستان مسلم لیگ ن میں ٹکٹ کے حصول کے سلسلے میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سینیئر صحافی نعیم اشرف بٹ نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ میں ان کی یہ مخالفت 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 میں سے 8کو ٹکٹ دینے کی حمایت اور تین کا فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت سے ہوگا۔ اس حوالے سے لیگی رہنما نے بتایا کہ منحرف ارکان میں سے جس کی حلقے میں پوزیشن بہتر ہوئی صرف اسے ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں