پاکستان میں 5.5 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز گئیں ،عوام میں خوف و ہراس

کوئٹہ (پی این آئی) خضدار اور گردونواح میں پانچ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں خضدارکے علاقے وڈھ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے سے لوگ میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں دکانوں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 160 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں