بزرگ سیاست دانوں سے متعلق بلاول کی رائے پر پیپلز پارٹی میں بغاوت

خیرپور(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بزرگ سیاست دانوں سے متعلق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رائے سے متفق نہیں ہیں۔ خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ سیاست میں نئے اور پرانے سیاست دانوں کا امتزاج ہونا چاہیے، سیاست میں پرانوں کا تجربہ اور ان کا سایہ ہونا چاہیے۔نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ عمر چاہے جتنی بھی ہو لیکن وہ سیاست دان عوام میں مقبول ہیں، پیپلز پارٹی انتخابات میں بہترین امیدوار سامنے لائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں