ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے 18اکتوبر کو حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس سے بری کردیا تھا،جبکہ ٹرائل کورٹ نے لیگی رہنما کو عمر قید کی سزا سنائی تھی،اے این ایف نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی تیاری اور متعلقہ دستاویز کیلئے مہلت دی جائے،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اے این ایف کو اپیل دائر کرنے کیلئے مزید 14روز کی مہلت دیدی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں