سندھ فتح کرنے کا مشن، مسلم لیگ (ن) کو بڑی کامیابی مل گئی

کراچی (پی این آئی) مسلم لیگ( ن) کو سندھ میں ایک اور کامیابی مل گئی ہے، لغاری خاندان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

مسلم لیگ( ن) کی پورے پاکستان میں بالخصوص سندھ میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، قیادت کی جانب سے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان ملاقاتوں میں رہنماؤں کو(ن) لیگ میں شمولیت کی دعوتیں دی جارہی ہیں۔سندھ سے تعلق رکھنے والے لغاری خاندان نے( ن) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ لغاری سردار نے (ن) لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی، ملاقات میں مختلف لیگی رہنما بھی موجود تھے، لغاری خاندان کا ماضی میں دادو کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں