اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اُس پاکستانی اداکار کا نام بتا دیا جن سے وہ شادی کرنا چاہتی تھیں۔ حال ہی میں احسن خان نے یوٹیوب پر اپنے پوڈ کاسٹ کی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں اُنہوں نے صبا قمر سے دلچسپ سوال پوچھنے کے ساتھ ساتھ روز مرہ کی باتیں کی۔ احسن خان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ “آپ اُس اداکار کا نام بتائیں جو اگر شادی شدہ نہیں ہوتا تو آپ اُسے شادی کی پیشکش کردیتیں”۔
اس سوال کے جواب میں صبا قمر نے احسن خان کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ “میں نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے سے پہلے کسی سے احسن خان کا نمبر لیا تھا، احسن خان کو کالز اور میسجز کرکے کہتی تھی کہ مجھے صرف ایک بار آپ کے ساتھ کام کرنا ہے”۔صبا قمر نے کہا کہ “شوبز میں آنے کے بعد جب پہلی بار احسن کے ساتھ کام کیا تو شروعات میں ہماری لڑائی ہوگئی تھی لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ مجھے احسن سے محبت ہوگئی تھی”۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ “میں نے احسن سے اپنی محبت کا اظہار کرنا ہی تھا کہ احسن خان کی زندگی میں اُن کی اہلیہ آگئیں اور پھر دونوں کی شادی ہوگئی”۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں