پیپلزپارٹی نے بڑی سیاسی وکٹیں اُڑا لیں

کراچی(پی این آئی) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنماء محبوب عباسی نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پیپلزپارٹی رہنماء نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ الیکشن نتائج سے قبل آصف زرداری کی صدر مملکت بننے کی باتیں قبل ازوقت ہیں، الیکشن میں اکثریت ملی تو آصف زرداری کو صدر کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔پیپلزپارٹی اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے گی، پیپلزپارٹی انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کرے گی۔ پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے 13جماعتوں نے اتحاد کیا ہے۔ کوئی بھی جماعت اکیلے پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، صرف ایک جمعت کے خلاف مختلف جماعتوں کا اتحاد بننے ہی ان کی الیکشن سے قبل شکست ہے۔ مزید برآں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایبٹ آباد پولیس کالونی کے قریب واقع گراؤنڈ میں ہونے والے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوکر عوامی حکومت بنانے کے بعد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے منشور اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریئے کے مطابق چلے گی، کیونکہ آج کے مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں