بلوچستان سے پتہ چل جاتا ہے کہ اگلی حکومت کس کی ہو گی، بڑی پیش گوئی کر دی گئی

اسلام آباد (آئی این پی )جمعیت علما اسلام (ف)کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان سے پتہ چل جاتا ہے کہ اگلی حکومت کس کی ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کے اتحاد سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بلوچستان میں جے یوآئی کا اپنا ووٹ بینک ہے، ہر دور میں بلوچستان میں الیکٹیبلز سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست انتخابات میں اہم کردار ادا کرتی ہے، بلوچستان کی سیاست سے ہوا کے خ کا تعین ہوجاتا ہے، بلوچستان سے پتہ چل جاتا ہے کہ اگلی حکومت کس کی ہوگی، بلوچستان کی جماعتیں کسی کے اشارے پر پارٹیاں تبدیل کرتی ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں