صدر مملکت کے نگران وزیراعظم کو خط پر نگران حکومت کا شدید ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ بہتر ہوگا صدر مملکت کسی ایک جماعت کے ترجمان نہ بنیں،کسی ایک جماعت کے ترجمان بننے سے ان کی عزت میں کمی آتی ہے،صدر سے گزارش ہے وہ اپنے آئینی عہدے کی عزت کا خیال رکھیں۔

نگران وفاقی وزیر نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں نہایت قابل لوگ موجود ہیں،30نومبر کے بعد حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری ہو جائے گا،ان شااللہ 8فروری جمعرات کے روز انتخابات ہوں گے،نگران حکومت آئین وقانون کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کریگی۔ان کا مزید کہناتھا کہ شکایات کرنا لوگوں اور سیاسی جماعتوں کا حق ہے،پی ٹی آئی کے خط کا جواب بھی دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close