نادرا نے ہزاروں شناختی کارڈز منسوخ کر دیے، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (پی این آئی) شناختی کارڈ زکے غیر قانونی اجراء کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی سرگرم ہوگئی۔

نادرا نے 18 ہزار سے زائد شناختی کارڈ نشاندہی کے بعد منسوخ کر دیے۔ذرائع نادرا کے مطابق نادرا کی جانب سے محکمانہ احتساب اور انکوائری کے نظام کو مزید مضبوط بنا لیا گیا۔ جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث نادرا ملازمین کی نشاندہی بھی جاری ہے، ملوث ملازمین کے لیے برطرفی سمیت دیگر بڑی سزائیں دی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں