پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر بڑھانے سے متعلق نگران حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی ) نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے اسٹرٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس وقت ملک میں پٹرولیم کمپنیوں کو21دن کیلیے پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا لازم ہے،مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے سبب حکومت چاہتی ہے اسٹرٹیجک پٹرولیم ذخائر کم از کم 3ماہ کی مدت کیلیے ہونے چاہئیں۔ اس کیلیے حکومت نے فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل ریفائنڈ پٹرولیم ضروریات اور اسٹوریج کا تعین کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں