اہم پارٹی سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کا جنرل کونسل اجلاس ہوا،سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا، نوابزادہ خالد مگسی بی اے پی کے نئے صدر منتخب ہو گئے،صدارت کیلئے نوابزادہ خالد مگسی اور عبدالکریم آغانے کاغذات جمع کرائے، عبدالکریم آغا کی جانب کاغذات واپس لینے پرنوابزادہ خالد مگسی بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں