فلسطینی شہداء کے نام پر 10 ہزار پودے لگا دیئے گئے

راولپنڈی ( آئی این پی ) الخدمت فاؤنڈیشن کی اسموگ فری مہم کیتحت غزہ فلسطین شہداء کے نام پر10ہزارپودے لگائے گئے عالمی تنظمیوں کیاشتراک سیغزہ میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھیہوئے ہیں،الخدمت جنگ بندی پرتعمیرنو اوربحالی میں کرداراداکریگی،مشتاق مانگٹ الخدمت فاؤنڈیشن کی اسموگ فری مہم کیتحت فلسطینی شہدائ￿ کے نام پر10ہزار پودے لگا دئییگئے۔اس سلسلیمیں منعقدہ گرینڈ پروگرام کیدوران سینکڑوں رضاکاروں نے 10 ہزارپودے لگا ئے۔

مہم کابنیادی مقصدعوام الناس کو زیادہ سیزیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا اور اسموگ فری بنا کرصاف ماحول فراہم کرنا ہے۔ پروگرام میں الخدمت فاؤنڈیشن کیمرکزی نائب صدور ڈاکٹرمشتاق مانگٹ،سید احسان اللہ وقاص، الخدمت والنٹیر ہیڈصنان اکبر،سینئر منیجرمیڈیا ریلیشنزشعیب ہاشمی، مختلف جامعات کے سربراہان،طلبہ وطالبات اوررضاکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے بتایا کہ الخدمت میگا پلانٹیشن ڈرائیو کیا?ج کے پروگرام کو فلسطین کے شہدائ￿ سے منسوب کیا گیا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن بین الاقوامی رفاہی اداروں کے تعاون سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے اورجنگ بندی پرتعمیرنو اوربحالی میں بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔ا?ج کی تقریب کا مقصد لوگوں تک احساس پہنچانا ہے کہ ہم غزہ کے شہدائ￿ کو بھولے نہیں۔ انہوں نیکہا کہ بڑھتی ہوئی ا?لودگی کے پیش نظر پودے لگاناوقت کی اہم ضرورت ہے اورالخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں میگا پلانٹیشن ڈرائیو کے ذریعے پودے لگا نیکااہتمام کررہی ہے۔ سید احسان اللہ وقاص نیکہا کہ نوجوانوں کا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش ا?ئند ہے۔ایک درخت لگانا بھی صدقہ جاریہ ہوتا ہے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ماحول کی بہتری میں اپنا کردارادا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں