مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے نیچے آگئی، رواں ہفتے میں 14اشیاء مہنگی جبکہ 17سستی ہوئیں، مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 33 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بعد ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 33 فیصد کی کمی سے 29 اعشاریہ 65 فیصد ریکارڈ کی گئی، رواں ہفتے میں 14اشیاء مہنگی جبکہ 17سستی ہوئیں۔ رواں ہفتے کے دوران آلو، ٹماٹر، انڈے، دال مونگ، نمک، لہسن مہنگا ہوا، گوشت اورسگریٹس بھی مہنگے ہوگئے، دالوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ دال ماش ،دال چنا، دال مسور کی قیمت میں اوسطا 8 روپے فی کلو تک کمی ہوئی، چکن 36 روپے، ایل پی جی سلنڈر 50 روپے سستا ہوا جبکہ چینی کی فی کلو قیمت 3 روپے تک کم ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 44 روپے 36 پیسے سستا ہوا، چاول، پیاز، چینی، گڑ اور کیلے بھی سستے ہوئے، تازہ دودھ ،دہی خشک دودھ سمیت 20 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں