ن لیگ الیکشن کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہی؟ سینئر پیپلز پارٹی رہنما کا سوال

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمیں لگتا تھا کہ نواز شریف مینار پاکستان جلسے میں الیکشن کا مطالبہ کریں گے۔ ن لیگ الیکشن کا مطالبہ کیوں نہیں کررہی۔پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ ہمیں لگتا تھا کہ نواز شریف مینار پاکستان جلسے میں الیکشن کا مطالبہ کریں گے۔ ن لیگ الیکشن کا مطالبہ کیوں نہیں کررہی۔یہ الیکشن کا مطالبہ کیوں نہیں کررہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ان کو لگتا ہے کہ جیت رہے ہیں تو الیکشن کا مطالبہ کیوں نہیں کررہے۔ ہم نے ہمیشہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی ہے۔ ہمیں کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔نواز شریف کو جوپروٹوکول مل رہا ہے و ہ دیگر سابق وزرا ئے اعظم کوبھی ملنا چاہئے۔ جو نگران حکومت نے کام کیا وہ ان کا کام نہیں تھا۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں