سینئر پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کے لیے پولیس کا چھاپہ

مردان (پی این آئی) خیبرپختونخوا پولیس نے مردان پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کے گھر پر گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔۔۔۔ پولیس حکام کے مطابق سابق وزیر عاطف خان پر 9 اور 10 مئی کے واقعات سے متعلق ایف آئی آر درج ہیں، مردان میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گھر پر نہیں ملے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا دعویٰ ہے کہ سابق ایم پی اے عبدالسلام کے گھروں پر بھی چھاپے مارے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں