نواز شریف جیل سے گئے تھے، جیل ہی جانا پڑے گا، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی پیشگوئی

اسلام آباد (پی این آئی) نواز شریف کے ساتھ ناانصافیاں ہوئی ہیں، نواز شریف کو سزا ہوچکی ہے، آپ جیل سے گئے ہیں واپس جیل جانا پڑے گا۔ سلیکشن اب ملک میں چلنے والی نہیں۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران کہا کہ راہداری ضمانت شرجیل میمن کو بھی ملی تھی۔ ن لیگ کی حکومت میں شرجیل میمن کو ایف آئی اے جہاز سے لے گئی تھی۔۔۔۔۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک میں غدار اور محب وطن کی میوزیکل چیئر چل رہی ہے۔

الیکشن کا چاند ہمیں نظر نہیں آ رہا۔۔۔۔۔ پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آئین میں تو نہیں لکھا کہ نواز شریف آئیں گے تو الیکشن ہوں گے۔ ہمیں ابھی بھی الیکشن پر شک ہے، الیکشن کا شیڈول اب تک نہیں آیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں