سرکاری ملازمین کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے سرکاری ملازمین کو دہرے الائونسز کی ادائیگی روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نگراں حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیپوٹیشن پر سول سیکرٹریٹ میں خدمات انجام دینے والے ملازمین یا توسیکرٹریٹ کارکردگی الائونس لیں گے یا پھر وہ ڈیپوٹیشن الائونس کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ صوبائی محکمہ خزانہ نے ایم ایس ڈگری رکھنے والوں کو ایم فل الائونس کی ادائیگی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے اسے روکنے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ ایم فل الائونس صرف ایم فل کی ڈگری رکھنے والوں کو ادا کیاجائے، ایم ایس یا کسی دوسری ڈگری پر نہیں دیا جاسکتا۔محکمہ خزانہ نے غلط طریقے سے مذکورہ الائونسز وصول کرنے والے ملازمین سے سختی سے ریکوری کی ہدایت بھی جاری کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں