مونس الٰہی کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی پر الزامات پر پنجاب حکومت کا ردِعمل آگیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے نگران وزیراطلاعات و ثقافت عامر میر نے مونس الہی کے بیان پر کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کی خاطر ملک سے فرار ہو کر یورپ میں روپوش ہونے والے مونس الہٰی پنجاب کی نگران حکومت کے بارے میں شر انگیز جھوٹ پھیلانا بند کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی سرکاری سکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا ہے، نہ ہی سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔مونس الہی کو اصل تکلیف یہ ہے کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلی محسن نقوی صوبے میں اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور مفرور چودھری کو یہ بات گوارا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں