اسرائیل کے حق میں ویڈیو بنا کر جاری کرنیوالی خاتون کانسٹیبل نے بڑا دعویٰ کر دیا

کراچی(پی این آئی) سندھ پولیس کی ایک لیڈی کانسٹیبل نے پولیس یونیفارم میں اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر جاری کر دی، وائرل ویڈیو پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیا تو ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئیں۔

 

 

 

اس معاملے کی تحقیقات ڈی آئی جی اسپیشل برانچ آصف اعجاز شیخ کے سپرد کی گئی ہیں۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ مذکورہ کانسٹیبل سنبل غوری سی پیک سیکیورٹی کے لیے قائم کیے گئے سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں کام کر رہی ہیں جو سندھ کے شہر میرپور خاص سے تعلق رکھتی ہیں۔32 سالہ لیڈی کانسٹیبل نے مشہور ہونے اور اپنے اکاؤنٹ کے ویورز بڑھانے کے لیے اسرائیل کے حق میں یونیفارم میں ویڈیو بنا کر جاری کی تھی۔ آئی جی سندھ کے نوٹس کے بعد اچانک سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئیں۔آصف اعجاز شیخ کے مطابق خاتون کانسٹیبل 2019ء میں کورنگی، 2021ء میں میر پور خاص تعینات ہوئیں، لیڈی کانسٹیبل پر خلافِ ضابطہ کام پر اپریل 2023ء میں بھی جرمانہ ہوچکا ہے۔ تاہم سنبل کی جانب سے اس ویڈیو کو اپلوڈ کرنے کی تردید کی گئی ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے خود نہیں بلکہ کسی اور نے اس کے ساتھ ایسا کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں