پیپلزپارٹی، مسلم لیگ( ن) اور تحریک انصاف کی رجسٹریشن غیر قانونی قرار

مظفرآباد(پی این آئی )آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ( ن) اور تحریک انصاف کی رجسٹریشن سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔ آزاد جموں و کشمیر میں 3بڑی جماعتوں کی رجسٹریشن غیرقانونی قراردیدی گئی۔

ان جماعتوں میں پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ( ن) اور تحریک انصاف شامل ہیں،آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے فیصلہ سنایا،چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس میاں عارف، جسٹس سردار اعجاز اور جسٹس خالد رشید لارجر بنچ میں شامل ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری ہوئے تھے،سیاسی جماعتوں کی طرف سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی تھی،نوٹس کیخلاف امیدواروں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ میں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بھی چیلنج تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں