عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دی گئی یا نہیں؟ تحریک انصاف نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف نے عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس ملنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کاکہنا تھا کہ عمران خان کو ایک چھوٹے سیل میں رکھا گیا ہے، عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں، اُن پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے، پتا چلا ہے کہ اڈیالہ میں سابق وزیراعظم کے لیے کوئی منصوبہ بنایا جاسکتا ہے، اس سلسلے میں عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ سے رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے متضاد بیانات پر تشویش ہے، اب بھی چیف جسٹس سے مطالبہ ہے سائفر پر آزاد کمیشن بنایا جائے۔شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کے 2 اجلاس ہوئے جس پر امریکا کے سامنے احتجاج کا فیصلہ ہوا، سائفر کا کیس آج بھی حل طلب ہے، رانا ثناء اللّٰہ نے جعلی مقدمہ درج کرایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں