عمران خان کو رات گئے سخت سیکیورٹی میں پولیس کہاں  لے گئی؟ ہلچل مچ گئی

راولپنڈی (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس اٹک جیل پہنچی اور عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں لے کر روانہ ہوئی تھی، قافلے میں موبائلز اور ایمبولینس بھی شامل تھی۔اسلام آباد پولیس کے اسکواڈ میں اے ٹی ایس کے کمانڈوز بھی شامل تھے۔اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتے کیونکہ اٹک جیل میں انہوں نے خود کو سیٹ کرلیا ہے۔جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ منتقلی پر جیل مینوئل کے مطابق میڈیکل سمیت تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق بیٹر کلاس دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں