نیب اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ن لیگی سینئر لیڈر نے آصف زرداری کے مؤقف کی حمایت کر دی

لندن(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ نیب اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، آصف زرداری کا یہ موقف درست ہے،لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ نیب کا قانون پاکستان کیلئے تباہی کا باعث ہے، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے دوستی ہے لیکن ہوٹل میں قیام کے دوران ان سے ملاقات نہیں ہوئی، لندن ذاتی کام کے سلسلے میں آیا تھا،

انہوں نے کہا کہ نیب کا فیصلہ سیاست دانوں کے نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ہے، نیب کے اس قانون کے ساتھ سول سرونٹ کسی فائل پر دستخط کرنے کو تیار نہیں، شاہد خاقان عباسی سے بھی کہا تھا اس قانون کو پارلیمنٹ کے ذریعے ختم کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں