بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی گئی۔۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نےسہ ماہی ایڈجٹٹ٘منٹ کی مد میں بجلی تین روپے اٹھائیس پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ںیپرا نے بجلی میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ مالی سال 2022ء – 2023ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ جس کے تحت صارفین کو چھ ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی اور 159 ارب کا اضافی بوجھ صارفین کو اٹھانا پڑے گا۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا اور ادائیگیاں اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعدبجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں