سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کو ڈیل کا حصہ قرار دے دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے نواز شریف کی واپسی کو ڈیل کا حصہ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ بھی ڈیل کا ہی حصہ ہے، میاں صاحب نے اگر کسی کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے تو کیا اس پر پولیس زیادتیاں نہیں کر رہی ہے؟ 16 ماہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اکٹھے رہے اور آج یہ عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو پریس کانفرنس کرتے ہیں بے گناہ ہوجاتے ہیں اور جو نہیں کرتے تو پرویز الہیٰ کی طرح 14ویں مرتبہ جیل چلے جاتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ جیل حکام نے تصدیق کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی صرف ایک کیس میں گرفتار ہیں، امید ہے اگلے ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت مل جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پرامید ہیں کہ نئے چیف جسٹس وقت پر الیکشن کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، عام انتخابات کرانا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےلیے ایک چیلنج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں