ن لیگ کیلئے مشکل کھڑی، بڑی سیاسی جماعت کا پنجاب میں پارٹی دوبارہ متحرک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)پیپلز پارٹی کی قیادت نے پنجاب میں پارٹی دوبارہ متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے حکمت عملی تشکیل دے دی گئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دورہ لاہور کے دوران حکمت علی تشکیل دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے قیادت کو انتخابات کی تیاریوں کی ہدایات بھی جاری کیں۔ وسطی سمیت جنوبی پنجاب میں کنونشن کے ذریعے الیکشن مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close