اسلام آباد (پی این آئی) امریکی سفارتخانے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ، نان امیگرنٹ ویزہ کیلئے ہزاروں درخواستوں پر عملدرآمد تیز کردیا گیا۔
10 ہزار درخواستگزاروں کی 2024 میں طے اپائنٹمنٹ کی مدت کم کردی گئی ہے، انٹرویو سے مستثنیٰ امیدواروں کی درخواستیں قبول کی جارہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے ویزہ درخواست گزاروں کیلئے اپائنٹمنٹ کے انتظار میں کمی کے اقدامات کئے ہیں ، پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی، ویزہ اپائنٹمنٹ کے انتظار کی مدت میں کمی کیلئے سخت محنت کررہے ہیں، درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے تین طریقوں سے کام کررہے ہیں۔امریکی سفارتخانہ کے مطابق نان امیگرنٹ ویزہ کیلئے ہزاروں درخواستوں پر عملدرآمد تیز کردیا گیا ہے، 10 ہزار درخواستگزاروں کی 2024 میں طے اپائنٹمنٹ کی مدت کم کردی گئی ہے۔قونصل خانہ کراچی میں 10 ہزار درخواستگزاروں کی مدت اب 2023 کی جارہی ہے۔ اسی طرح درخواستگزاروں کو اپائنٹمنٹ مدت میں کمی کی اطلاع جلد بھیجی جائے گی، بتایا گیا ہے کہ 10 ہزار درخواستگزاروں میں سے بعض کی اپائنٹمنٹ اگلے ہفتے طے ہوسکتی ہیں۔
سفر کے خواہاں پاکستانی اپنی اپائنٹمنٹ منسوخ کرکے دوبارہ شیڈول کرسکتے ہیں۔ دوبارہ شیڈول کی اضافی رعائت قونصل خانہ کراچی یا اسلام آباد سفارتخانہ سے لے سکتے ہیں۔ اعلامیہ امریکی سفارتخانے میں مزید کہا گیا ہے کہ 25 ستمبر سے کراچی میں انٹرویو سے مستثنیٰ امیدواروں کی درخواستیں بھی قبول کی جارہی ہیں۔ ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ باہمی شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں