پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس کرا دیا جائے گا، اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوامی حمایت کے ذریعے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے پر مجبور کرے گی۔۔۔۔ گزشتہ رات وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے فی لیٹر کے بے پناہ اضافے پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں،

حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنا دیا گیا الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک چلا رہی ہے۔۔۔۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں گورنر ہاؤسز کے باہر عوامی دھرنے دیں گے، لوگ موت کا انتظار کرنے کے بجائے گھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں تا کہ حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں