راجہ ریاض  نے صدر مملکت عارف علوی پر الزام عائد کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے دباؤ کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، صدر نے خط میں الیکشن کی تاریخ مقررہ نہیں کی بلکہ رائے کا اظہار کیا۔راجہ ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔

جس سے متعلق انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن سے متعلق تجاویز دیں، وہ انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں انتخابات سے متعلق تجاویز کیلئے بلایا تھا، ملاقات میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تا حال تاریخ نہیں دی، انہوں نے آر او عدلیہ سے لینے کی تجاویز دی ہیں۔سابق قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کس پارٹی سے الیکشن لڑوں گا، اس کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں