اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ان کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو اینٹی کرپشن حکام نے ماسٹر پلان 2050 میں بے ضابطگیوں اور کرپشن پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ ماسٹر پلان میں قصور کی اراضی کو غیر قانونی طور پر براؤن کیا گیا، پی ٹی آئی صدر کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں درج کیا جائے گا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کوٹلہ رائے ابوبکر کی اراضی پرویز الٰہی کے بیٹے کی ملکیت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین ایل ڈی اے نے مونس الٰہی کے کہنے پر اراضی کے جعلی نقشے پر دستخط کیے، غیر ملکی کمپنی کے ساتھ اسٹیج 5 پر ماسٹر پلان کی غیر قانونی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں