موجودہ سٹاف کے لیے تنخواہیں نہیں، پی آئی اے نے 210 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے اشتہار دیدیا

لاہور( آئی این پی) پی آئی اے میں پائلٹس، فضائی میزبان اور آئی ٹی پروفیشنلزکی کمی کو پورا کرنے کیلئے 210 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کردیاگیا۔سپریم کورٹ کی اجازت سے5 سال کے وقفے سے ایک سالہ قابل توسیع کنٹریکٹ پر بھرتیوں کا آغاز کردیا گیا،نئی بھرتیوں کے لیے موزوں امیدواروں سے 25 ستمبر تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 10 اے ٹی آرپائلٹس کی پوسٹ کے لئے انٹرمیڈیٹ اورمتعلقہ پیشہ وارانہ قابلیت کا ہونا لازمی قراردیا یا ہے جبکہ40 فضائی میزبانوں کی آسامیوں کے لیے کم ازکم تعلیمی قابلیت گریجویشن مقررکی گئی ہے۔نئی تعیناتیوں سے پی آئی اے آپریشن کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں