اسلام آباد (پی این آئی) ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی ہے۔۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے رہائی کے بعدپرویز الہیٰ کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں آئی جی اسلام آباد ڈی سی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایچ او تھانہ شالیمار کو فریق بنایا گیا تھا۔۔۔۔عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز الٰہی کو رہا نہیں کیا گیا؟
اس پر وکیل صفائی نے بتایا کہ پرویز الٰہی کو رہا کرنے کے بعد پولیس لائنز کے پاس سے گرفتار کیا گیا، اس پر عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی کو رہا نہ کرنے یا دوبارہ کسی اور کیس میں گرفتار کرنے میں فرق ہے، اس عدالت کا ایسا کوئی حکم نہیں کہ انہیں کسی اور کیس میں بھی گرفتار نہیں کیا جاسکتا، اگر اس عدالت کے حکم کے باوجود تھری ایم پی او میں رہا نہیں کیا گیا تو توہین عدالت بنے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں