پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ نے ن لیگ کے اندر بڑی جنگ چلنے کی خبر دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشد شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے اندر بڑی جنگ چل رہی ہے، یہ پیپلزپارٹی پر تنقید کرکے اپنے اختلافات کا بوجھ ہم پر ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اندر بڑی جنگ چل رہی ہے۔

پیپلزپارٹی پر تنقید بچکانہ حرکت ہے، ن لیگ اپنے اندرونی اختلافات کا بوجھ پیپلزپارٹی پر نہ ڈالے، اتحادی حکومت میں کئی بار اختلافات ہوئے مگر آصف زرداری نے شہبازشریف کی بھرپور مدد کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اختلافات کا شکار ہے، ن لیگ اپنے اختلافات کا بوجھ پیپلزپارٹی پر ڈال رہی ہے، اتحادی حکومت میں بھی ن لیگ میں اختلافات ہوتے تھے، شہبازشریف اپنے وزیروں میں تصفیہ کراتے رہتے تھے، پیپلزپارٹی پر تنقید بچکانہ حرکت ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگ تنہا چلنا چاہتی ہے تو وہ فیصلے میں آزاد ہے، پیپلزپارٹی اداروں سمیت کسی سے لڑائی نہیں چاہتی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی لڑائی سے گریز کرتی ہے، بہتر ہوگا ن لیگ بھی لڑائی کے جواز نہ بنائے، ن لیگ کے اندر بڑی جنگ چل رہی ہے، ان کے اندر اختلافات دنیا کو نظر آرہے ہیں۔

الیکشن کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر سے مسائل میں اضافہ ہوگا، جنوری میں بھی انتخابات ہو جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں، ہر صورت ملک میں جمہوریت کو بحال ہونا چاہیے، امید رکھنی چاہیے کہ انتخابات بر وقت ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 11 اگست کو اسمبلی اس لئے تحلیل کی کہ 90 دن میں الیکشن ہوں، حلقہ بندیاں ایک ماہ میں مکمل کیوں نہیں ہوسکتیں، جتنی جلدی ہوسکے انتخابات کرائے جائیں، مستقبل میں اس سے زیادہ بڑے مسائل آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت ثابت ہوگی، جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے دعوے کہاں گئے، پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی کوشش کی، لیکن اس حوالے سے ن لیگ نے مدد نہیں کی، جنوبی پنجاب کے عوام کو اب بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، پاکستان میں جمہوریت ہمیشہ ہٹ لسٹ پر رہی ہے، ضیاء الحق نے سب سے زیادہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔ رہنما پیپلزپارٹی نے سوال اٹھایا کہ چینی کی قیمت میں اضافے پر تنقید کس پر ہورہی ہے، یہ تنقید نوید قمر پر ہے یا شہبازشریف پر، نوید قمر کو تنقید کا جواب نہیں دینا چاہیےتھا، یہ مسائل پاکستان کے ہیں، کسی ایک سیاسی جماعت کے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے سمجھداری سے اپنی مدت پوری کی، پیپلزپارٹی نے شہبازشریف کی بھرپور مدد کی، کئی بار مسائل ہوئے، آصف زرداری نے اتحاد قائم رکھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں