غریب عوام کی زندگی عزاب، آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔۔۔۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق بجٹ میں لیوی بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی، 60 روپے سے زیادہ لیوی عائد کرنے کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری لازمی ہے۔۔۔۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کی فل شرح عائد کردی ہے۔۔۔۔۔

رپورٹس کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر 5 روپے لیوی کی شرح بڑھائی گئی جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول پر 60 روپے لیوی عائد ہوگئی۔۔۔۔اسی طرح ڈیزل پر 50 روپے لیوی عائد ہے، دونوں مصنوعات پر لیوی 60 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا خدشہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں