پی ٹی آئی رہنما کو رہائی ملتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) حلیم عادل شیخ کی عدالت کے حکم پر رہائی کے بعد پولیس نے انہیں پھر گرفتار کر لیا ۔ؤ پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے حلیم عادل شیخ کو دوبارہ حراست میں لیا اور فوری طور پر روانہ ہو گئی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا، پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ دونوں جانب سے وکلا نے دلائل دیئےتاہم عدالت نے حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کر دی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔پولیس نے جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں