عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکلوانے کی تیاریاں، اشٹامپ ڈیوٹی میں بھی کئی گنا اضافہ کردیاگیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے اشٹامپ ڈیوٹی میں 2سے 10گنا اضافہ کردیا، بیان حلفی، معاہدوں، طلاق، پاور آف اٹارنی، کرایہ داری سمیت دیگر کیلئے اشٹامپ ڈیوٹی بڑھا دی، اشٹامپ ڈیوٹی کی مد میں سالانہ 4 ارب 21کروڑ روپے عوام کی جیبوں سے مزید نکلوائے جائیں گے، نگراں پنجاب حکومت نے اشٹامپ ڈیوٹی میں 2 سے 10 گنا اضافہ کردیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق اضافہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر کیا گیا،رپورٹ کے مطابق بیان حلفی، معاہدوں، طلاق، پاور آف اٹارنی، کرایہ داری سمیت دیگر کیلئے اسٹامپ پر ڈیوٹی بڑھ گئی ہے،بیان حلفی کا ریٹ 100روپے سے بڑھا کر 300روپے کردیا گیا، غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کیلئے اشٹامپ ڈیوٹی 1200سے بڑھا کر 3ہزار روپے، پانچ لاکھ تک کے معاہدے کی اشٹامپ ڈیوٹی 1200سے 3ہزار ہوگئی، طلاق کیلئے اشٹامپ فیس 100روپے سے دس گنا بڑھا کر ایک ہزار روپے کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق اشٹامپ ڈیوٹی کی مد میں سالانہ 4ارب 21کروڑ روپے عوام کی جیبوں سے مزید نکلوائے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں