نگران حکومت نے بھی آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا، کیا مطالبہ کیا جائے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔۔۔ بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق وزارت توانائی کی جانب سے دی گئی سفارشات پر آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔وفاقی کابینہ کا اجلاس نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ہوا جس میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ نہ ہوسکا، اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔۔۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کی شرائط دیکھنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔۔۔بتایا گیا ہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے دی گئی سفارشات پر آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے اور آئی ایم ایف کی منطوری کے بعد عوام کو ریلیف دیاجاسکتا ہے۔۔۔اس حوالے سےوزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، بجلی کے بلوں میں ٹیکسیشن میں کمی آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیے بنا نہیں کی جاسکتی اور بلوں میں ٹیکسیشن میں کمی کی تو آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں