بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج، عوام نے سول نافرمانی کی دھمکی دیدی

راولپنڈی (پی این آئی) کراچی اور راولپنڈی میں بجلی قیمتوں میں اضافے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے، سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی دھمکی دیدی، مظاہرین نے اہم شاہراہیں بلاک کر دیں جس کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

راولپنڈی میں مظاہرین کمیٹی چوک سے لیاقت باغ تک ریلی کی صورت میں پہنچے، مظاہرین نے بجلی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی پر ٹیکسز فوری ختم کرے ورنہ سول نافرمانی کی تحریک چلائیں گے۔ راولپنڈی میں احتجاج کے سبب آئیسکو حکام نے دفاتر اور تنصیبات کی حفاظت کیلئے پولیس طلب کر لی، راولپنڈی پولیس کے 500 جوان اور افسران آئیسکو دفاتر کے باہر تعینات کر دیئے گئے۔ دوسری جانب کراچی میں جماعت اسلامی اور تاجروں نے بجلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مشترکہ احتجاج کیا، کراچی کے امیر نعیم الرحمان بھی احتجاج میں شریک تھے۔ احتجاجی ریلی سے تاجر
رہنماؤں نے خطاب کیا، اس دوران ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں