برطانوی ہائی کمشنر کی جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لاہور پہنچ گئے

لاہور(آئی این پی)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران پولیٹکل کونسلر زوئی وئیر، کلارا سٹراندوجھ اور دیگر موجود تھے، ملاقات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں علی ترین اور عون چودھری بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات تاریخی ہیں، ہم ان تعلقات کو باہمی مفاد میں آگے لے کر جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں