سرکاری افسروں کو کوئی بھی دبائو قبول نہ کرنے کی ہدایت

پشاور(آئی این پی)نگران وزیراعلی محمد اعظم خان نے سرکاری افسروں کو فرائض کی انجام دہی میں کوئی بھی دبا قبول نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔نگران وزیراعلی نے کہا میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سول افسران کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کی 1948 میں کی گئی تقریرمشعل راہ ہے، قائداعظم کا فرمان ہے کہ سرکاری ملازمین انتہائی لگن، دیانتداری اورغیرجانبداری سے کام کریں، بابائے قوم کے فرمودات پرسول افسران سختی سے عمل پیرا ہوں۔

محمد اعظم خان نے کہا نگران حکومت کا آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں اہم کردار ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو برابری کی بنیاد پرانتخابی ماحول فراہم کریں گے، انہوں نے کہا سابقہ ادوار میں کی گئی غیر قانونی بھرتیوں کی رپورٹ پیش کی جائے، غیرمجاز افراد اور افسران سے سرکاری گاڑیاں فورا واپس لی جائیں۔نگران وزیراعلی نے کہا غیرضروری اخراجات کم کرکے کفایت شعاری پر سختی سے عمل کیاجائے، کرپشن کیسز سے متعلق رپورٹ فوری دی جائے۔

close