پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے خلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

 

 

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے خود کو مقدمے کی سماعت سے فوری علیٰحدگی اور معاملہ کسی دوسرے بنچ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے قانون و انصاف کو محض ایک مذاق اور عدالت کو تماشہ بنا دیا، وہ چیف جسٹس کے منصب پر بیٹھنے کے اہل نہیں۔ کور کمیٹی تحریک انصاف نے کہا کہ معاملے کو التواء میں ڈالنے کا واحد مقصد چیئرمین عمران خان سے روا رکھے جانے والے انتقام و تشدد کے سلسلے کا دوام ہے، چیف جسٹس آف پاکستان اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے اندازِ فیصلہ سازی کا نوٹس لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں